تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے نواحی صوبے میں جوڑوں نے ویلنٹائن ڈے کو اپنے لیے یادگار بنا دیا۔ یہ جوڑے ہاتھیوں پر سوار ہو کر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ہاتھیوں کے اس قافلے کے آگے بینڈ باجے والے اور ڈانسرز چلتے رہے۔ ہاتھیوں پر شادی کی یہ تقریب سالہا سال سے ویلنٹائنز ڈے پر منعقد کی جاتی ہے۔
ویلنٹائن ڈے: تھائی لینڈ میں ہاتھیوں پر اجتماعی شادیاں
1
ایک جوڑا ہاتھیوں پر سوار ہو کر کاغذات پر دستخط کر رہا ہے۔ ہاتھیوں کو کنٹرول میں رکھنے لیے ہر ہاتھی کے ساتھ مہاوت موجود ہے۔
2
ایک جوڑا شادی کی تقریب کے بعد اپنی شادی کی سند دکھا رہا ہے۔ عقب میں ہاتھی موجود ہیں۔
3
یہ تقریب دارالحکومت بینکاک کے مشرقی صوبے کے ایک بوٹینیکل گارڈن میں منعقد کی گئی۔
4
یہ تقریب دیکھنے دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں۔ تاہم کرونا وبا کی سے بہت لوگ یہاں موجود تھے۔