رسائی کے لنکس

کرونا کی نئی قسم 'اومکرون' کے خلاف کون کون سی ویکسین کار آمد ہو سکتی ہیں؟


کرونا وبا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا اومکرون ویریئنٹ کے خلاف موجودہ ویکسین محفوظ رکھنے میں کامیاب ہو گی یا نہیں۔ (فائل فوٹو)
کرونا وبا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا اومکرون ویریئنٹ کے خلاف موجودہ ویکسین محفوظ رکھنے میں کامیاب ہو گی یا نہیں۔ (فائل فوٹو)

جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والے کرونا وائرس کے نئے ویریئنٹ ’اومکرون‘ کو پہلے سامنے آنے والی اقسام کے مقابلے میں قدرے مہلک قرار دیا جا رہا ہے اور دنیا کے متعدد ممالک میں اس ویریئنٹ سے بچاؤ کے لیے جنوبی افریقہ سمیت کئی افریقی ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

موجودہ صورت حال میں یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا کرونا وبا کے لیے پہلے سے دستیاب ویکسینز اس نئے ویریئنٹ سے بھی محفوظ رکھنے میں کامیاب ہو گی یا نہیں۔

فائرز اور بائیو این ٹیک

کرونا ویکسین بنانے والی کمپنی ‘بائیو این ٹیک’ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں تشخیص کیے جانے والے کرونا وائرس کے نئے ویریئنٹ سے متعلق اگلے دو ہفتوں میں مزید معلومات متوقع ہیں۔ اس کے بعد یہ پتا لگایا جا سکے گا کہ فائزر کے ساتھ مل کر بنائی گئی کرونا ویکسین پر پھر دوبارہ سے کام کرنا پڑے گا یا نہیں۔

فائزر اور بائیو این ٹیک کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت ہوئی تو وہ لگ بھگ سو دنوں کے دوران نئے ویریئنٹ سے نمٹنے کے لیے ویکسین تیار کر سکیں گے۔

بائیو این ٹیک کا جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ وہ ماہرین کے خدشات سے آگاہ ہیں اور اس نے فوری طور پر نئے ویریئنٹ پر تحقیق شروع کر دی تھی۔

امریکہ: بوسٹر شاٹس کے فیصلے پر تنقید کیوں ہو رہی ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:30 0:00

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں انہیں مزید ڈیٹا موصول ہو جائے گا جس سے معلوم ہو گا کہ آیا ان کی ویکسین مذکورہ ویریئنٹ کے خلاف بھی مفید ہے کہ نہیں۔

موڈرنا

کرونا ویکسین بنانے والی ایک اور کمپنی ‘موڈرنا’ کا بھی کہنا ہے کہ وہ نئے ویریئنٹ پر کام کر رہی ہے ۔

موڈرنا کی جانب سے قرار دیا گیا ہے کہ اس وقت قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے بوسٹر شاٹ ہی حل ہے۔

ایسٹرا زینیکا

کرونا ویکسین بنانے والی کمپنی ‘آیسٹرا زینیکا’ کا کہنا ہے کہ وہ اس نئے ویریئنٹ کے اثرات کا معائنہ کر رہی ہے اور پر امید ہے کہ اس کی تیار کردہ ویکسین اس ویریئنٹ کے خلاف بھی کار آمد ہو گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا نیا ویریئنٹ سامنے آنے پر وہ تحقیق کر رہے ہیں تاکہ پتا لگایا جا سکے کہ ان کی تیار کردہ ویکسین اس ویریئنٹ کے خلاف بھی مفید ہے یا نہیں۔

ایسٹرا زینیکا کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں وہ بوسٹوانا اور اسواتینی میں تحقیق کر رہے ہیں جس سے کمپنی کو حقیقی معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

امریکہ میں کرونا ویکسین لینے کے باوجود ماسک پہننے کی ہدایت
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:30 0:00

کمپنی نے زور دیا کہ ان کی ویکسین نے ثابت کیا ہے کہ وہ کرونا کے تمام ویریئنٹس کے خلاف کار آمد ہو گی۔

نوواویکس

دوسری طرف نوواویکس کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی افریقہ سے سامنے آنے والے ویریئنٹ پر کام شروع کر دیا ہے اور اگلے چند ہفتوں میں ویکسین ٹیسٹ اور مینوفیکچرنگ کے لیے تیار ہو گی۔

خیال رہے کہ نوواویکس کی تیار کردہ ویکسین میں کرونا وائرس اصل حالت میں موجود ہے جو کہ بیماری کا باعث بننے کے بجائے قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے نئے ویریئنٹ سے متعلقہ پروٹین پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے جس پر کچھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG