رسائی کے لنکس

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے کلارک آسٹریلوی کپتان مقرر


Dalam foto yang dirilis oleh organisasi selancar Nazare Qualifica, peselancar AS Garrett McNamara mengarungi ombak di lepas pantai Praia do Norte di Nazare, Portugis (28/1).
Dalam foto yang dirilis oleh organisasi selancar Nazare Qualifica, peselancar AS Garrett McNamara mengarungi ombak di lepas pantai Praia do Norte di Nazare, Portugis (28/1).

جولائی میں پاکستان کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لیے مائیکل کلارک کو آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔ رواں ماہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ میں ناقص کارکردگی کے باجود آسٹریلوی سلیکٹرز نے کلارک کو ٹیم کی کپتانی سونپی ہے۔

کلارک پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ خود مانتے ہیں کہ وہ عالمی کپ میں خاطر خواہ کھیل پیش نہیں کرسکے۔ مذکورہ عالمی کپ میں کلارک نے مجموعی طور پر 92رنز بناسکے جس میں سب سے زیادہ انفرادی سکور 27رنز تھے۔ آسٹریلیا کو عالمی کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

وکٹ کیپر ٹِم پائن کو پاکستان کے خلاف ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان انگلینڈ میں دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کے علاوہ دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے جس کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG