رسائی کے لنکس

logo-print

دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان


دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہفتے سے ہوبارٹ میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد عامر،عبدالرؤف اور سعید اجمل کی جگہ محمد سمیع،عمر گل اور دانش کنیریا کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔

پہلاٹیسٹ میچ آسٹریلیا نے 170رنز سے جیت کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کررکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG