پاکستان نے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل کر لی۔ ہفتہ کو ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے فتح کے لیے پاکستان کو 276 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا

1
پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

2
آخری دس اوورز میں سری لنکن بلے بازوں نے دس رنز فی اوور کی اوسط سے سکور کیا۔

3
پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

4
سری لنکا کے بلے باز جےوردھنے نے 63 رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے۔