رسائی کے لنکس

logo-print

زمبابوے کو فتح کے لیے271رنز کا ہدف


زمبابوے کو فتح کے لیے271رنز کا ہدف

ہرارے میں کھیلے جارہے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے 271رنز کا ہدف دیا ہے۔

بدھ کو میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کوپہلے کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 270رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے اسد شفیق اور یونس خان نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے بالترتیب51اور 81رنز بنائے۔

زمبابوے کے باؤلرچکمبورا نے دو جب کہ پرائس، ووٹوری اور جارویس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان پہلے ہی یہ سیریز دو۔صفر سے جیت چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG