شام میں 2012ء سے محصور شہر داریا میں فریقین کے درمیان محاصرہ ختم کرنے پر اتقاق کے بعد شہر سے شہریوں اور باغی جنگجوؤں کا انخلا شروع ہو گیا ہے۔
شام: داریا سے باغیوں اور شہریوں کا انخلا

1
شام میں چار سالہ محاصرہ ختم کرنے پر اتقاق کے بعد داریا شہر سے شہریوں اور باغی جنگجوؤں کا انخلا شروع ہو گیا ہے۔

2
داریا سے روانہ ہونے والی پہلی بس میں زیادہ تر بچے، عورتیں اور عمر رسیدہ افراد سوار تھے۔

3
شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق داریا معاہدے کے تحت سات سو مسلح افراد باغیوں کے زیر تسلط علاقے ادلب چلے جائیں گے جبکہ چار ہزار شہری سرکاری پناہ گاہوں میں منتقل ہوں گے۔

4
انخلا کے پیش نظر بسوں کے علاوہ ایمبولینسز کی ایک بڑی تعداد بھی شہر کے قریب موجود ہے۔