دنیا سے منتخب کردہ تصویری جھلکیاں
دنیا سے منتخب کردہ تصاویر

1
بیلا روس میں دوسری جنگِ عظیم کی یادگار پر ایک شخص پھول رکھ رہا ہے۔ اس علاقے میں نازی افواج نے 149 افراد کو قتل کر دیا تھا اور مرنے والوں کی اکثریت عورتوں اور بچوں پر مشتمل تھی۔ محقیقین کا کہنا ہے کہ یہ گاؤں دوبارہ آباد نہیں ہو سکا۔

2
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کر دی گئی ہے۔

3
چین میں ایک دھماکے کے بعد امدادی کارکن آگ بھجانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس دھماکے میں 44 افراد ہلاک ہوئے تھے اور اسے حالیہ برسوں میں چین کی صنعتی تاریخ کا بدترین حادثہ قرار دیا گیا ہے۔

4
عراق کے شمالی شہر موصل میں ایک کشتی ڈوبنے سے کم سے کم 100 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ افراد کردوں کا نیا سال شروع ہونے کا جشن منا رہے تھے۔ عراقیوں نے ڈوبنے والے کی یاد میں شمعیں جلائیں۔