دنیا سے منتخب کردہ تصویری جھلکیاں
بریگزٹ معاہدے کی منسوخی سے ترکی کے انتخابات تک: تصویری جھلکیاں

1
جنوبی اسپین کی روٹا نیول ائیربیس میں منعقدہ تقریب میں یورپی افواج کے ارکین کمان کی تبدیلی کے موقع پر یورپی یونین کا ترانہ سن رہے ہیں۔

2
برطانوی گلوکار کیتھ فلنٹ کی وفات پر ایک عورت ان کو پھولوں سے بنے اسمائلی فیس یا مسکراتے چہرہ سے خراج عقیدت پیش کر رہی ہیں۔

3
برطانیہ کی پارلیمان نے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے لیے وزیر اعظم تھریسا کا پیش کردہ بریگزٹ معاہدہ تیسری بار مسترد کر دیا۔

4
برطانیہ کے پرنس چارلس کوئین الزبتھ ٹو رائل بوٹینک پارک میں نیلی اگوانا کی حرکتوں سے محظوظ ہو رہے ہیں۔