رسائی کے لنکس

کابل میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، پولیس اہلکاروں سمیت چھ ہلاک


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم سے کم چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

دھماکہ پیر کی شام ایک سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے دھماکے میں چھ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ دس افراد زخمی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچوں سمیت پولیس اہلکار، عام شہری شامل ہیں۔

ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ خود کش حملہ آور پیدل چلتے ہوئے چیک پوسٹ کے قریب آیا اور اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔

کابل کے اس مرکزی علاقے میں جہاں دھماکا ہوا وہاں قریب ہی اسکول، صدارتی محل، وزارتِ خزانہ اور وزارتِ انصاف کے دفاتر واقع ہیں ۔

پولیس کے ترجمان بشیر مجاہد کا کہنا ہے کہ وہ دھماکے سے کچھ دیر قبل جائے وقوعہ سے چند ہی میٹر کے فاصلے پر تھے۔

XS
SM
MD
LG