امریکی ریاست ٹینیسی میں منگل کو تیز آندھی اور آسمانی بگولوں نے تباہی مچا دی۔ طوفان سے درجنوں مکانات تباہ اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ مختلف حادثات میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریاست کے صدر مقام نیش ول میں درخت جڑ سے اُکھڑ گئے اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔
امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفان سے تباہی

5
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث 50 ہزار افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔ جس کے بعد مقامی اسکولوں اور دفاتر میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

6
تیز ہواؤں اور جھکڑ چلنے سے مقامی ہوائی اڈے پر موجود جہازوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جس کے بعد ایئرپورٹ بند کر دیا گیا۔

7
ٹینیسی ان ریاستوں میں شامل ہے جہاں ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری انتخابات ہو رہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ طوفان کی وجہ سے ٹرن آؤٹ کم رہے گا۔

8
ابتداً لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں حصہ لیا اور تباہ شدہ مکانات کے ملبے سے قیمتی اشیا نکالیں۔