رسائی کے لنکس

برازیل میں بارشیں اور سیلاب؛ 70 سے زائد ہلاکتیں

برازیل میں کئی روز سے جاری بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔ شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب مختلف حادثات و واقعات میں اب تک 78 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق سیلاب کے سبب ریاست ریو گرانڈے دوسل میں ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔


XS
SM
MD
LG