امریکہ کے صدر براک اوباما نے فلاڈیلفیا میں جاری ڈیموکریٹک قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مرد یا خاتون عہدہ صدارت کے لیے اتنا قابل نہیں رہا جتنا کہ ہلری کلنٹن ہیں۔
ڈیموکریٹک کنونشن سے صدر اوباما کا خطاب
5
صدر اوباما نے کہا کہ ہم ہلری کلنٹن کو جیت تک لے کر جائیں گے۔
6
امریکی سربراہ کی حیثیت سے جنوری میں اوباما اپنا آٹھ سالہ دور مکمل کرنے والے ہیں۔
7
صدر اوباما نے ہلری کلنٹن کے بطور وزیرخارجہ اپنے ساتھ کام کرنے کے تجربات کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر بننے کے لیے کسی بھی شخص کی اس سے زیادہ بہتر تربیت نہیں ہو سکتی۔
8
ڈیموکریٹک قومی کنونشن کا اختتام جمعرات کو ہلری کلنٹن کے خطاب پر ہو گا۔