یہ ایئر شو دبئی کے نو تعمیر شدہ المکتوم ہوائی اڈے پر جاری ہے۔ اس نمائش میں جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے علاوہ شہری ہوا بازی کی صنعت سے جڑی طیارہ ساز کمپنیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان فضایہ نے بھی چین کے تعاون سے تیار کیے جانے والے جے ایف-17 تھنڈر نامی لڑاکا طیاروں کے علاوہ ملکی سطح پر تیار ہونے والے مشاق طیارے بھی اس نمائش میں پیش کیے ہیں۔
دبئی کے بین الاقوامی ایئر شو میں پاکستانی لڑاکا طیارے بھی شامل
9
لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس ایئر شو کو دیکھنے کے لیے آئی۔
10
اس ایئر شو سے دبئی کو اپنے جدید ترین نئے ہوائی اڈے کی نمائش کا موقع بھی مل رہا ہے جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ اسے سالانہ 16 کروڑ مسافروں استعمال کر سکیں گے۔