جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں ہفتے کی شب آنے والے شدید زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 262 ہو گئی ہے جب کہ 2500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایکواڈور میں شدید زلزلے سے تباہی

1
ایکواڈور میں ہفتے کی شب آنے والے شدید زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 262 ہو گئی ہے۔

2
ایکواڈور کے حکام کے مطابق صوبہ منابی میں واقع 40 ہزار سے زائد آبادی کا شہر پیڈرنیلز تباہ ہو گیا ہے۔

3
زلزلے سے ایکواڈور کے کئی مقامات پر متعدد عمارتیں اور پل منہدم ہوئے ہیں جہاں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

4
امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں ہفتے کی شب 7.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔