رسائی کے لنکس

پاکستانی طالبہ کے امریکہ کے بارے میں تاثرات


طالبہ
طالبہ

’مجھے یہاں پر گھر جیسا ماحول فراہم ہے۔ مجھے ہر کام کی آزادی حاصل ہے۔ حلال کھانے دستیاب ہیں اور مذہبی آزادی بھی حاصل ہے‘: ردا زہرہ

ردا زہرہ کا تعلق کراچی سے ہے۔ وہ ’ کنیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج اینڈ سٹڈی پروگرام‘ کےتحت امریکہ میں تعلیم حاصل کرر ہی ہیں۔ وہ اِس وقت امریکی ریاست ایڈاہو میں ایک امریکی خاندان کے ساتھ مقیم ہیں۔

’وائس آف امریکہ ‘ کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے امریکہ میں ثقافت، زبان، امریکی اقدار اور لوگوں سے متعلق اپنے تجربات کا ذکر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کس طرح وہ اپنے میزبان خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے سکول جاتی ہیں اور امریکی ثقافت اور لوگوں کے بارے میں جاننے کے لیے مختلف سرگرمیوں میں شریک ہوتی ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ یہاں پر انہیں گھر جیسا ماحول فراہم ہے ۔ انہیں ہر کام کرنے کی آزادی حاصل ہے۔ حلال کھانے دستیاب ہیں اور مذہبی آزادی بھی حاصل ہے ۔اسکے علاوہ وہ اپنے کلچر اور ملک سے متعلق بھی امریکیوں کو روشناس کراتی رہتی ہیں۔

ان کے میزبان خاندان کی رکن میلوڈی ولسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ردا کی میزبانی کرکے خوشی محسوس کر رہی ہیں ، جو اُن کے بقول، اُن کے گھر کے ایک فرد کی طرح ہیں۔

آڈیو رپورٹ سننے کے لیے کلک کیجئیے:

ردا زہرہ کا انٹرویو
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:06 0:00
XS
SM
MD
LG