فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کو پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے لاپتا ہونے والا مصری مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ایجپٹ ایئر کی اس پرواز ایم ایس 804 پر تین بچوں اور عملے کے ارکان سمیت 66 افراد سوار تھے اور علی الصبح مصر کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی اس کا رابطہ راڈار سے منقطع ہو گیا تھا۔