رسائی کے لنکس

مصر: صدر مبارک نے جامعہ الاظہر کا نیا سربراہ مقرر کردیا


مصر: صدر مبارک نے جامعہ الاظہر کا نیا سربراہ مقرر کردیا
مصر: صدر مبارک نے جامعہ الاظہر کا نیا سربراہ مقرر کردیا

مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے صدر حُسنی مبارک نے ایک ایسے عالم کو ملک میں اعلیٰ ترین عالمِ دین کے منصب پر نامزد کیا ہے، جس نے فرانس میں تعلیم حاصل کی تھی۔

مِینا نے جمعے کے روز اطلاع دی ہے کہ احمد الطّیب کو سُنی مسلمانوں کے سب سے ممتاز دینی تعلیم کے ادارے الاظہر کا شیخ اعظم اور قاہرہ میں الاظہر یونیورسٹی کے سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

اساتذہ اور دوسرے عالموں کا کہنا کہ حکومت روایتی طورپر کسی ایسے اعتدال پسند عالم کو الاظہر کا شیخ اعظم مقرر کرتی ہے ، جو پالیسی یا تدریس کے طریقوں میں کوئى بڑی تبدیلی نہ لائے ۔

شیخ الطّیب کو شیخ محمہ سیّد طنطاوی کی جگہ مقرر کیاگیا ہے ، جو 10 مارچ کو سعودی عرب میں حرکتِ قلب بند ہوجانے کے باعت وفات پاگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG