رسائی کے لنکس

مصر: فضائی حملوں میں 20 عسکریت پسند ہلاک


مصر اور اسرائیل کی سرحد
مصر اور اسرائیل کی سرحد

مصری حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث عسکریت پسند اسرائیل کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے

مصر کے سیکیورٹی عہدے داروں نے کہاہے کہ جزیرہ نما سینائی میں پڑتالی چوکیوں پر تازہ حملوں کے ردعمل میں فوج نے مشتبہ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ بدھ کے فضائی حملوں میں 20 عسکریت پسند مارے گئے ۔

عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائیاں، اسرائیل اور غزہ کی پٹی سے محلق سرحد سے تقربیاً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع العرش شہر کی پڑتالی چوکیوں پر حملوں کے کئی گھنٹوں کے بعد کیے گئے۔

اس سے قبل اتوار کے روز عسکریت پسندوں کے حملے میں مصر کے 16 سرحدی محافظ ہلاک ہوگئے تھے۔

مصر کا کہناہے کہ حملے میں ملوث عسکریت پسند اسرائیل کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
XS
SM
MD
LG