پاکستان میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں کی مساجد، عیدگاہوں اور مساجد سے متصل سڑکوں پر عید کے اجتماعات کا انعقاد ہوا۔ اجتماعات میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ اجتماعات ایسے موقع پر ہوئے جب ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔