رسائی کے لنکس

افغانستان میں انتخابات کا عمل جاری


افغانستان میں انتخابات کے دوسرے روز ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جبکہ مبصرین گنتی کے مرحلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
افغانستان میں انتخابات کے دوسرے روز ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جبکہ مبصرین گنتی کے مرحلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کا سلسلہ اتوار کے روز بھی جاری رہا جبکہ نتائج آنے میں کئی روز لگنے کی توقع ہے۔ ان انتخابات میں پہلی بار بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال کیا گیا جسکے سبب مبصرین کے بقول خاصی دشواریاں پیش آئیں۔ ان انتخابات کے دوران حملے بھی ہوئے اور ہلاکتیں بھی ہوئیں۔ لیکن افغان عوام بڑی تعداد میں اپنے جمہوری حق کے استعمال اور ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل کے لئے گھروں سےنکلے۔

ان انتخابات اور مستقبل میں ان کے ملک پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں قمر عباس جعفری نے افغان امور کے امریکی ماہر اور مڈایسٹ انسٹیٹیوٹ کے اسکالر ڈاکٹر مارون وائن بام۔ افغان چیف ایکزیکیٹو عبداللہ عبداللہ کے مشیر مزمل شنواری اور افغان امور کے پاکستانی ماہر رحیم اللہ یوسفزئی سے گفتگو کی۔

ڈاکٹر وائن بام کا کہنا تھا کہ طالبان نے واضح کردیا ہے کہ انہیں جمہوری نظام میں حصہ لینے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور یہ ان لوگوں کے لئے ایک دھچکہ ہے جو سمجھتے ہیں کہ طالبان کے ساتھ مستقبل میں کوئی سنجیدہ مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

پوری رپورٹ سننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں:

please wait

No media source currently available

0:00 0:04:36 0:00

XS
SM
MD
LG