کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے باقی میچز اسٹیڈیم میں شائقین کی عدم موجودگی میں ہو رہے ہیں۔ جمعے کو ملتان اور پشاور زلمی کے مابین میچ کے دوران کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم بھی تماشائیوں سے خالی رہا۔ لیگ کے اب 3 میچ باقی ہیں جس کے بعد منگل کو دونوں سیمی فائنل کھیلے جائیں گے۔ بدھ کو لاہور میں فائنل منعقد کیا جائے گا۔ یہ تمام میچز بھی تماشائیوں کے بغیر ہوں گے۔
کرونا وائرس اور پی ایس ایل: پاکستان کے اسٹیڈیم ویران
9
نیشنل اسٹیڈیم کی رنگ برنگی خالی کرسیاں تماشائیوں کی راہ دیکھ رہی ہیں۔
10
اسٹینڈز میں تنہا بیٹھا ایک شخص میچ دیکھنے میں مگن ہے۔
11
میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی۔ آخری اوور میں پشاور زلمی کو 15 رنز درکار تھے لیکن اس کے بیٹسمین صرف 11 رنز بنا سکے۔