رسائی کے لنکس

ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مہم میں بچوں کی شرکت


زمین کو ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ کے خطرات سے بچانے کی عالمی مہم میں کلائمیٹ کوئیلٹ کمپین بھی شامل ہے جو عالمی سطح پر بچوں کو ماحولیات کے نقصانات سے بچانے کے لیے سے کام کر رہی ہے۔ ان کی مہم کا مرکز پرانی اور ناکارہ اشیا کو دوبارہ قابل استعمال بنانا ہے۔

ڈائلین پانچ سال کی عمر کا بچہ ہے جسے رنگوں اور آرٹ سے بہت دلچسپی ہے۔ اس نے اپنے اسکول کے کلائمیٹ کوئیلٹ کمپین کے لیےآرٹ کے مختلف نمونے بنائے۔اس کا کہنا ہے کہ ہم سبھی نے اپنے آپ سے مختلف وعدے کیے ہیں اور ان پر اپنے نام اور عمریں لکھی ہیں۔
ڈائلین کا سکول ان سینکڑوں سکولوں میں سے ایک ہے جس نے کلائمیٹ کوئیلٹ کمپین میں حصہ لیا ہے۔لیزا کیمرر اس گروپ کی ترجمان ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ بنیادی طور پردنیا بھر کے سکولوں کے بچوں کو یہ باور کرانا ہے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کو سمجھیں اور اس کو بہتر کرنے کے ضمن میں اپنا کردار ادا کریں۔ تاکہ ہم ماحولیات کے مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔
ریچل اور اس کا بھائی جیکب بھی اس مہم کا حصہ ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ ریچل کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ کھانا ضائع کر دیتے ہیں۔ جبکہ اس سے دوسروںکی مدد کی جا سکتی ہے۔
جب کہ جیکب نے بتایا کہ میں نے وعدہ کیا ہے کہ میں ماحولیات کو بچانے کے لیے کچرا اٹھائوں گی تاکہ دنیا آلودہ نہ ہو۔

ایک اور بچے پیٹرک کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ سے اسے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔اس نے بتایا کہ میں نے چیزوں کو ری سائیکل کرنے کا عہد کیا ہے۔
جب یہ بچے اپنے بنائے گئے حصے مکمل کر لیں گے تو انہیں ایک کوئیلٹ کی صورت میں سیا جائے گا۔

سٹیو سوئنگ اینڈ ویکم سینٹر ایک چھوٹے سے قصبے کنگ آف پرشیا کے ایک خاندان کا سٹور ہے۔ انہوں نے یہ کوئیلٹ رضاکارانہ طور پر بنانے کی پیشکش کی ہے۔

کمپنی نے اس کام کے لیے مشینری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ رضاکارانہ طور پر کام کرنے والوں کی مدد مانگی ہے ۔

کمپنی کی شریک مالک کیرن چوبن کا کہنا ہے کہ انہیں یہ کیمپین اچھی لگ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئیلٹ دراصل ری سائیکلنگ کا ایک بہت پرانا اور بہترین طریقہ ہے۔ ایک کوئیلٹ پرانے کپڑوں سے ہی تیار کیا جاتا ہے۔

کمپنی کے سٹیو کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اپنے گاہکوں کو اس بارے میں بتایا تو وہ ان کا اشتیاق دیکھ کر حیران رہ گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے گاہک اس چیز پر خوش دکھائی دیتے ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سٹور کی منیجرلز بیڈل کا کہنا ہے کہ اس کیمپین نے بچوں کو مختار ہونے کا احساس دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ضروری ہے کہ بچوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ وہ بھی کسی چیز کا حصہ ہیں اور ان کے عمل سے ان کی زندگیوں اور اس دنیا میں کتنی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

اور یہی چیز کلائمیٹ کوئیلٹ کمپین کا بنیادی خیال ہے۔ اس کوئیلٹ کے چند حصوں کی نمائش نیو یارک اور واشنگٹن میں چالیسویں یوم ارض کے موقع پر کی گئی۔


XS
SM
MD
LG