اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے یورپ میں تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی صورتحال کو "عالمی یکجہتی کا بحران" قرار دیا ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ، بھوک، افلاس اور امتیازی سلوک سے بھاگے لوگوں کے لیے پرعزم قائدانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا جانا چاہیئے۔
یورپ میں تارکین وطن کی صورتحال بدستور بحرانی کیفیت سے دوچار
![رواں سال اب تک چار لاکھ افراد یونان کے ساحلوں تک پہنچ چکے ہیں۔](https://gdb.voanews.com/9e2d4ccd-f09e-4c15-bc85-f53c808be3a0_w1024_q10_s.jpg)
1
رواں سال اب تک چار لاکھ افراد یونان کے ساحلوں تک پہنچ چکے ہیں۔
![انسانی حقوق کی ایک موقر بین الاقوامی تنظیم 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے ایک بیان میں یورپی یونین کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں سے زیادہ پناہ گزینوں کے حقوق کو مقدم رکھیں۔](https://gdb.voanews.com/6ff8ea0a-a81b-49f9-b5ae-cacd4d5a49ac_w1024_q10_s.jpg)
2
انسانی حقوق کی ایک موقر بین الاقوامی تنظیم 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے ایک بیان میں یورپی یونین کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں سے زیادہ پناہ گزینوں کے حقوق کو مقدم رکھیں۔
![جمعہ کو ہنگری نے کروئیشیا کے ساتھ اپنی سرحد کو پوری طرح سے بند کر دیا تھا۔](https://gdb.voanews.com/0afe73fe-eea0-484c-b309-046df026360a_w1024_q10_s.jpg)
3
جمعہ کو ہنگری نے کروئیشیا کے ساتھ اپنی سرحد کو پوری طرح سے بند کر دیا تھا۔
![زیادہ تر تارکین وطن اور پناہ گزین مشرق وسطیٰ، افریقہ اور دنیا کے دیگر ممالک سے جنگوں اور غربت سے فرار ہو کر یورپ پہنچے ہیں۔](https://gdb.voanews.com/595cecf5-fb0e-4dbb-a8de-078a4e79723e_w1024_q10_s.jpg)
4
زیادہ تر تارکین وطن اور پناہ گزین مشرق وسطیٰ، افریقہ اور دنیا کے دیگر ممالک سے جنگوں اور غربت سے فرار ہو کر یورپ پہنچے ہیں۔