دنیا کے مختلف خطوں میں خزاں کے رنگ اپنے جوبن پر ہیں۔ خنک ہواؤں کے ساتھ درختوں سے جڑتے پتے ماحول کو مزید حسین بنا دیتے ہیں۔ دیکھیے یہ پکچر گیلری
دنیا کے مختلف ممالک میں خزاں کے رنگ

1
پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا حسن خزاں کے موسم میں بھی ایک الگ ہی کشش رکھتا ہے۔

2
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جہاں درخت زرد ہو گئے ہیں وہیں زمین بھی ان پتوں سے ڈھکی ہوئی ہے۔

3
جرمنی میں ٹھنڈ اور درختوں سے پتے جھڑنے کا موسم ایک ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

4
فرانس میں ارسچویلر میں پہاڑی کی چوٹی پر قائم قلعہ خزاں کے موسم میں مزید خوبصورت نظر آتا ہے۔