ایران میں کرونا وائرس کے باعث 54 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ نومبر کے بعد ملک میں اموات کی شرح میں کمی آنا شروع ہوئی لیکن اب بھی یومیہ 100 سے زائد افراد وبا کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں۔ ملک کے شمالی صوبے مازندران میں وبا سے کئی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس صوبے کے شہر 'قم' میں ایک 53 سالہ مذہبی رہنما علی رحیمی نے وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین احتیاطی تدابیر کے ساتھ کرنے کا طریقہ سیکھا اور رضا کاروں کے ہمراہ مستقل اسے کام میں لگ گئے۔ اب وہ ہر روز رضا کاروں کے ہمراہ وبا سے ہلاک افراد کو غسل کے علاوہ تدفین میں بھی مدد کرتے ہیں۔
ایران: وبا سے ہلاک افراد کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ تدفین
5
ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کی ہدایت کی جاتی ہے۔ اور رضا کار خود قبر میں میتوں کو اتارتے ہیں۔
6
آخری رسومات میں احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ اور علی رحیمی خود بیشتر جنازے پڑھاتے ہیں۔
7
ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو آخری بار میت دیکھنے کے بعد رضا کار دیگر امور شروع کرتے ہیں اور میت کو غسل کے بعد خصوصی بیگ میں رکھا جاتا ہے۔
8
میت کو پلاسٹک کے خصوصی بیگ میں بند کیا جاتا ہے اور آخری رسومات کے بعد عزیز و اقارب کے ہمراہ میت تدفین کے لیے قبر تک لے جائی جاتی ہے۔