ایران میں کرونا وائرس کے باعث 54 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ نومبر کے بعد ملک میں اموات کی شرح میں کمی آنا شروع ہوئی لیکن اب بھی یومیہ 100 سے زائد افراد وبا کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں۔ ملک کے شمالی صوبے مازندران میں وبا سے کئی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس صوبے کے شہر 'قم' میں ایک 53 سالہ مذہبی رہنما علی رحیمی نے وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین احتیاطی تدابیر کے ساتھ کرنے کا طریقہ سیکھا اور رضا کاروں کے ہمراہ مستقل اسے کام میں لگ گئے۔ اب وہ ہر روز رضا کاروں کے ہمراہ وبا سے ہلاک افراد کو غسل کے علاوہ تدفین میں بھی مدد کرتے ہیں۔
ایران: وبا سے ہلاک افراد کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ تدفین
![قم شہر میں وبا سے ہلاک افراد کی تدفین کے لیے علی رحیمی نے نہ صرف خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر کا طریقہ سیکھا۔ بلکہ اپنے ساتھ رضا کاروں کو بھی تیار کیا۔](https://gdb.voanews.com/2ea24e69-2637-40e4-8af1-435848d7ca1a_w1024_q10_s.jpg)
1
قم شہر میں وبا سے ہلاک افراد کی تدفین کے لیے علی رحیمی نے نہ صرف خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر کا طریقہ سیکھا۔ بلکہ اپنے ساتھ رضا کاروں کو بھی تیار کیا۔
![وائرس سے ہلاک افراد کو ایک الگ مقام پر غسل دیا جاتا ہے۔ غسل کے وقت رضا کار خصوصی حفاظتی لباس پہنے رکھتے ہیں۔](https://gdb.voanews.com/2c5cc0ed-5e35-4050-a704-df2664794aa0_w1024_q10_s.jpg)
2
وائرس سے ہلاک افراد کو ایک الگ مقام پر غسل دیا جاتا ہے۔ غسل کے وقت رضا کار خصوصی حفاظتی لباس پہنے رکھتے ہیں۔
![علی رحیمی روزانہ رضا کاروں کے ہمراہ تدفین کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔](https://gdb.voanews.com/b0deaabb-422d-48b5-80de-bdabbcd1b24f_w1024_q10_s.jpg)
3
علی رحیمی روزانہ رضا کاروں کے ہمراہ تدفین کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔
![قبر میں میت اتارنے قبل وہاں چونا پھینک دیا جاتا ہے تاکہ جراثیم نہ پھیلیں۔](https://gdb.voanews.com/bed8e2f0-bc47-4c4e-8740-06f482333447_w1024_q10_s.jpg)
4
قبر میں میت اتارنے قبل وہاں چونا پھینک دیا جاتا ہے تاکہ جراثیم نہ پھیلیں۔