رسائی کے لنکس

عالمی کپ فٹبال: بیلجیئم کے ہاتھوں روس کو شکست


بیلجیئم کی فتح پر خوشی مناتے ہوئے شائقین
بیلجیئم کی فتح پر خوشی مناتے ہوئے شائقین

اتوار ہی کے روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں، الجیریا نے جنوبی کوریا کو 2- 4 سے شکست دی۔ یہ میچ پورٹو الیگرے میں کھیلا گیا

برازیل میں جاری عالمی کپ فٹبال مقابلوں میں، ریو ڈی جنیئرو میں کھیلے گئے ایک میچ میں، بیلجیئم نے روس کو ایک صفر سے شکست دے کر 16 کے مرحلے میں جگہ حاصل کر لی۔

میچ کے 88 ویں منٹ میں، دووک اوریجی نے گول کرکے بیلجیئم کو فتح دلائی۔ ’گروپ ایچ‘ میں روس کو ایک پوائنٹ حاصل ہے، اور یوں، وہ جمعرات کے دِن الجیریا کے خلاف کھیلے گا۔

اتوار کے دِن الجیریا نے جنوبی کوریا کو 2- 4 سے شکست دی۔ یہ میچ پورٹو الیگرے میں کھیلا گیا۔

اتوار کی شام گئے، برازیل کے مناؤس اسٹیڈئم میں امریکہ اور پرتگال آمنے سامنے ہوں گے۔


جیت کی صورت میں، امریکی ٹیم ’گروپ جی‘ سے 16کے مرحلے میں پہنچ جائے گی؛ جب کہ پرتگال کھیل سے باہر ہوجائے گا۔

ہفتے کو، ’گروپ جی‘ کے ایک اور میچ میں، جرمنی اور گھانا 2-2پر برابر رہے۔ اُسی مقابلے میں، جرمن کھلاڑی، میروسلا کلوس نے عالمی کپ میں اپنا 15واں گول کیا، اور یوں، وہ عالمی کپ کی تاریخ میں برازیل کے مایہ ناز کھلاڑی، رونالڈو کے مساوی گول کرچکے ہیں۔

ہفتے ہی کے روز، ارجنٹینا نے ایران کو ایک صفر سے شکست دے کر 16ویں راؤنڈ میں پہنچ گئے، اور بوسنیا ہرزگوینا کے خلاف ایک صفر کی فتح حاصل کرکے، نائجیریا نے آگے بڑھنے کی اپنی امیدوں کو برقرار رکھا۔
XS
SM
MD
LG