رسائی کے لنکس

سوناکشی سنہا کی کامیابیوں کا سفر


سوناکشی کو 2013ءمیں ریلیز ہونے والی اپنی فلموں سے بہت اچھی امیدیں وابستہ ہیں، جن کے پورا ہونے کے لیے ہمیں 2013ء تک انتظار تو کرنا ہی ہو گا

سہیل خان کی فلم دبنگ سے اپنی پہچان بنانے والی سوناکشی کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہیں کہ انہیں کیرئیر کے آغاز پر ہی بہت اچھی فلمیں ملی ہیں، صرف اتنا ہی نہیں 2013ء میں بھی ان کے پاس بہت اچھی آفرز موجود ہیں۔

2013ء میں وہ رنویر کپور کے ساتھ فلم لٹیرے کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پربھو دیوا کی فلم میں شاہد کپور ان کے مد مقابل آرہے ہیں اور بلٹ راجہ میں سیف علی خان ان کے ساتھ ہوں گے۔

سوناکشی کا کہنا تھا کہ اس سے یہ بات بھی غلط ثابت ہوتی ہے کہ میں صرف سینئیر ہیروز مثلاً سلمان، اکشے اور اجے کے ساتھ ہی فلمیں کر رہی ہوں۔


سوناکشی کو2013ء میں ریلیز ہونے والی اپنی فلموں سے بہت اچھی امیدیں وابستہ ہیں، جن کے پورا ہونے کے لیے ہمیں 2013ء تک انتظار تو کرنا ہی ہوگا۔


تفصیل کے لیے کلک کیجئیے:

please wait

No media source currently available

0:00 0:03:11 0:00
XS
SM
MD
LG