برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز یعنی 'بافٹا ایوارڈز' کا اعلان ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے لندن کے رائل البرٹ ہال میں رنگا رنگ تقریب ہوئی۔ اس سال یہ میلہ فلم '1917' نے سات ایوارڈز جیت کر اپنے نام کر لیا ہے۔ اس فلم نے بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، غیر معمولی برطانوی فلم، بہترین ساؤنڈ، بہترین ڈیزائن، بہترین سنیما آٹو گرافی اور اسپشل ویژول ایفکیٹس کی کیٹیگریز کے ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔
بافٹا ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب
5
ایرانی فلم ساز مریم مہاجر کو برطانیہ کی مختصر اینی میٹیڈ فلم ' گرانڈیڈ واس اے رومینٹک' کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔
6
'برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز' کے تحت فلم '1917' کو خصوصی بصری تاثرات یا اسپیشل ویژول ایفیکٹس کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسپیشل ویژول ایفیکٹس کی ٹیم میں گریگ بٹلر، گلایم روچران اور ڈومینک ٹوہے شامل ہیں۔
7
برطانوی فلم ساز مارک جینکن، پروڈیوسر لن ویٹ اور اداکارہ و فلمساز کیٹ بائیرز کو آؤٹ اسٹینڈنگ ڈیبیو کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
8
برطانوی اداکار اینڈی سرکیس نے آؤٹ اسٹینڈنگ کنٹری بیوشن کا ایوارڈ حاصل کیا۔