برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز یعنی 'بافٹا ایوارڈز' کا اعلان ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے لندن کے رائل البرٹ ہال میں رنگا رنگ تقریب ہوئی۔ اس سال یہ میلہ فلم '1917' نے سات ایوارڈز جیت کر اپنے نام کر لیا ہے۔ اس فلم نے بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، غیر معمولی برطانوی فلم، بہترین ساؤنڈ، بہترین ڈیزائن، بہترین سنیما آٹو گرافی اور اسپشل ویژول ایفکیٹس کی کیٹیگریز کے ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔
بافٹا ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب
1
طلاق ڈرامہ فلم 'میریج اسٹوری' کے لیے لارا ڈرن کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔
2
فلم '1917' کے ڈائریکٹر سام مینڈس کو بہترین ہدایت کار قرار دیا گیا ہے۔
3
امریکی اداکارہ رینے زلویگر کو فلم 'جوڈی' کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
4
امریکی اداکار واکین فنیکس کو فلم 'جوکر' میں بہترین اداکاری کے لیے 'بہترین مرکزی اداکار' کا ایوارڈ دیا گیا۔ فلم 'جوکر' کو سب سے زیادہ 11 نامزدگیاں حاصل ہوئی تھیں۔