کراچی سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین تیز گام میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے آگ لگی جس کے باعث اب تک 73 مسافر ہلاک اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ جمعرات کی صبح رحیم یار خان کے قریب لیاقت پور کے علاقے میں پیش آیا۔ پاکستان ریلویز کے چیئرمین سکندر سلطان راجہ نے انسپکٹر ریلویز کو حادثے کی ابتدائی اور پھر تفصیلی انکوائری کا حکم دیا ہے۔
کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین میں آتش زدگی
5
اطلاعات کے مطابق جس بوگی میں سیلنڈر دھماکہ ہوا اس میں تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے جانے والے مسافر سوار تھے۔
6
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے حادثے کو خالصتاً انسانی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ بوگیوں میں سوار افراد نے چلتی ٹرین میں ناشتہ بنانے کی کوشش کی تھی جس کے دوران سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔
7
مسافروں نے جان بچانے کے لیے بوگیوں سے باہر چھلانگیں بھی لگائیں جن میں سے 10 مسافروں کی لاشیں ریلوے ٹریک سے ملی ہیں۔
8
ریلوے حکام کے مطابق چلتی ٹرین سے ریلوے ٹریک کے قریب پتھروں پر کودنے کی وجہ سے زیادہ مسافر زخمی ہوئے۔ جن میں تین سے چار خواتین بھی شامل ہیں۔