کراچی سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین تیز گام میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے آگ لگی جس کے باعث اب تک 73 مسافر ہلاک اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ جمعرات کی صبح رحیم یار خان کے قریب لیاقت پور کے علاقے میں پیش آیا۔ پاکستان ریلویز کے چیئرمین سکندر سلطان راجہ نے انسپکٹر ریلویز کو حادثے کی ابتدائی اور پھر تفصیلی انکوائری کا حکم دیا ہے۔
کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین میں آتش زدگی

1
متاثرہ ٹرین کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی جب اکانومی کلاس کی ایک بوگی میں سیلنڈر کے دھماکے سے آگ لگ گئی۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے مزید دو بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ متاثرہ بوگیوں میں سے ایک بزنس کلاس کی بوگی بھی شامل ہے۔

2
آتش زدگی سے تیزگام کی تین بوگیاں تباہ ہوئیں۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس سے نکلنے والے شعلے دور سے سے نظر آ رہے تھے جب کہ چاروں طرف دھواں پھیل گیا۔

3
بوگیوں میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پایا گیا۔ حادثے کے زخمیوں کو بہاولپور اور رحیم یار خان کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

4
آگ اس قدر شدید تھی کہ بوگیاں اندر سے خاکستر ہو گئیں۔
فیس بک فورم