رمضان 2021 کے پہلے جمعے کو پاکستان سمیت کئی مسلم ملکوں میں نماز کے بڑے اجتماعات ہوئے۔ کرونا کی جاری وبا کے پیشِ نظر کہیں سماجی فاصلوں کی احتیاط پر عمل کرتے ہوئے نماز ادا کی گئی تو کہیں کھوے سے کھوا چھلتا دکھائی دیا۔ پاکستان میں کئی مساجد میں جگہ کم پڑنے کے بعد لوگوں نے سڑکوں پر بھی نماز ادا کی۔ دیکھیے مختلف ممالک سے کچھ تصویری جھلکیاں۔
رمضان کا پہلا جمعہ، مسلم ممالک میں بڑے اجتماعات

1
تاریخی شہر یروشلم میں واقع مسجدِ اقصیٰ مسلمانوں کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے بعد تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔ رمضان کے پہلے جمعے کے موقع پر مسجدِ اقصیٰ میں بڑی تعداد میں فلسطینی مسلمان نماز کے لیے جمع ہیں۔

2
مسجد اقصیٰ میں کچھ فلسطینی نماز ادا کرنے کے بعد قرآن کی تلاوت میں مشغول ہیں۔

3
رمضان کے پہلے جمعے کے موقع پر پاکستان میں بھی بڑے اجتماعات ہوئے۔ بعض مساجد میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے سڑکوں پر بھی نماز ادا کی۔

4
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ایک مسجد کے باہر لوگ سڑک پر نماز ادا کر رہے ہیں۔
فیس بک فورم