پاکستان میں حکام کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے چترال کے تین علاقوں وادی کیلاش، گرم چشمہ اور چترال بالا کا دیگر علاقوں سے زمین رابطہ منقطع ہے۔ جنرل راحیل شریف نے بھی فوج کے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ چترال اور ملک کے دیگر علاقوں میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کی جانی والی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کریں۔
چترال: سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
![حالیہ بارشوں اور سیلاب سے چترال کے تین علاقوں وادی کیلاش، گرم چشمہ اور چترال بالا کا دیگر علاقوں سے زمین رابطہ منقطع ہے۔](https://gdb.voanews.com/31a09f03-55c6-4bd3-aa3a-0ec4ea71366c_w1024_q10_s.jpg)
1
حالیہ بارشوں اور سیلاب سے چترال کے تین علاقوں وادی کیلاش، گرم چشمہ اور چترال بالا کا دیگر علاقوں سے زمین رابطہ منقطع ہے۔
![صوبہ خیبر پختونخواہ میں آفات سے نمٹنے کے ادارے ’پی ڈی ایم اے‘ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں دو لاکھ 85 ہزار افراد مقیم ہیں۔](https://gdb.voanews.com/bc90b0c9-c067-4821-be6c-06fdc10ff006_w1024_q10_s.jpg)
2
صوبہ خیبر پختونخواہ میں آفات سے نمٹنے کے ادارے ’پی ڈی ایم اے‘ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں دو لاکھ 85 ہزار افراد مقیم ہیں۔
![حکام کے مطابق چترال میں تیس سے زائد پل بہہ گئے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں گھروں اور کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔](https://gdb.voanews.com/bfed4e81-d40e-43b7-a323-8cad175e5b01_w1024_q10_s.jpg)
3
حکام کے مطابق چترال میں تیس سے زائد پل بہہ گئے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں گھروں اور کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
![پاکستانی فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک کھانے پینے کی اشیا اور دیگر سامان پہنچا جا رہا ہے ۔](https://gdb.voanews.com/bf23146a-4ffb-4fd4-83bd-c5624e97bc87_w1024_q10_s.jpg)
4
پاکستانی فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک کھانے پینے کی اشیا اور دیگر سامان پہنچا جا رہا ہے ۔