رسائی کے لنکس

فرانس میں سیلاب سے کئی افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیاحتی شہر کانز کے ریلوے اسٹیشن میں بھی سیلابی پانی داخل ہو گیا جس کی وجہ سے ریل گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

فرانس میں موسلادھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اتوار کو حکام نے بتایا کہ بحیرہ روم کی ساحلی پٹی پر واقع علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔

مقامی حکام نے ایک جگہ سے آٹھ افراد کی لاشیں ملنے کا بتایا ہے جب کہ ان کے بقول پانچ افراد لاپتا ہیں۔

سیلاب سے سب سے پہلے بیوات نامی علاقے میں ہلاکتیں ہوئیں جہاں معمر افراد کے لیے قائم ایک مرکز میں پانی بھر جانے سے تین افراد موت کا شکار ہوئے۔

سیاحتی شہر کانز کے ریلوے اسٹیشن میں بھی سیلابی پانی داخل ہو گیا جس کی وجہ سے ریل گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

بارشوں اور سیلاب سے ایک مرکزی شاہراہ "اے ایٹ" بھی جگہ جگہ سے بند کر دیگ گئی جب کہ ہزاروں گھروں کو بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔

مقامی ٹی وی چینلز پر سیلاب سے ہونے والی تباہی کے مناظر دکھائے جا رہے ہیں جس میں پانی بہت سے درختوں اور گاڑیوں کو بہا لے جا رہا ہے۔

اس ہنگامی صورتحال کے باعث فرنچ لیگ کا ایک فٹ بال میچ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں سیکڑوں امدادی کارکن لوگوں کی مشکل سے نکالنے کے لیے مصروف ہیں۔

XS
SM
MD
LG