رسائی کے لنکس

سیلاب متاثرین کے لیے کہیں خیمے تو کہیں کھلا آسمان

پاکستان میں سیلاب کو کئی روز گزرگئے مگر اب بھی بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں سیلاب کا پانی کھڑا ہے جس سے نہ صرف وہاں موجود لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ مختلف بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔ سیلاب متاثرین کے لیے سرکاری اور غیرسرکاری امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے مگر کچھ مقامات ایسے بھی ہیں جہاں سیلاب متاثرین بے یارو مدد گار کھلے آسمان تلے موجود ہیں۔ ان متاثرین کے لیے چلچلاتی دھوپ بھی پریشانی کا باعث بن رہی ہے اور کچھ مقامات پر درجۂ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔


مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG