رسائی کے لنکس

گوشت کا متبادل۔۔۔سبزیاں اور پھل


گوشت کا متبادل۔۔۔سبزیاں اور پھل
گوشت کا متبادل۔۔۔سبزیاں اور پھل

ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزی خوری کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سےکرہ ارض پر جانوروں کی افزائش نسل کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال فضا میں گاڑیوں سے زیادہ آلودگی جانوروں کے باعث پھیلتی ہے۔

دنیا کے بہت سے ممالک میں اشیائے خورد و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے زندگی کی بنیادی ضروریات کو لوگوں کی پہنچ سے دور کر دیا ہے۔ لیکن دوسری جانب امیراور ترقی پذیر ممالک میں موٹاپے میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔جس کی وجہ ماہرین کے نزدیک ہماری غذائی عادات ہیں۔ موجودہ دور میں دل کی بیماریوں، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر سمیت کئی امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے،جس کی ایک وجہ موٹاپا اور غیر متوازن خوراک بھی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ ان مسائل کا ایک حل اپنی غذائی عادات کو تبدیل کرنا ہے۔ امریکہ میں اس سلسلے میں تیزی سے آنے والی ایک تبدیلی جانوروں سے حاصل ہونے والی خوراک ، یعنی گوشت ، انڈوں اور دودھ وغیرہ سےاجتناب ہے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ صحت کے علاوہ اس کی ایک اور وجہ جانوروں سے محبت بھی ہے اور بہت سے لوگ جانوروں کواپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہلاک کرنا نہیں چاہتے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اعتدال کو ملحوظ رکھا جائے تو جانوروں سے حاصل کردہ خوراک نقصان نہیں پہنچاتی۔ تاہم سبزیاں اور پھل ہماری زیادہ تر غذائی ضروریات پوری کرسکتے ہیں ۔ اور ان سے ہم ایک صحت مند زندگی گذار سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گذشتہ کئی برسوں سے ایسے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے جو گوشت پر سبزبوں ، پھلوں ، اناج اور دالوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزی خوری کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سےکرہ ارض پر جانوروں کی افزائش نسل کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال فضا میں گاڑیوں سے زیادہ آلودگی جانوروں کے باعث پھیلتی ہے۔

XS
SM
MD
LG