فیفا ورلڈ کپ 2018ء روس میں شروع ہوگیا۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب جمعرات کو ماسکو میں ہوئی۔
تصاویر: فیفا ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب
1
ماسکو کے لوژنِیکی اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں صدر ولادی میر پیوٹن سمیت کئی ملکوں کے سربراہان شریک ہوئے۔
2
رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں کئی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
3
اسٹیڈیم میں 80 ہزا ر شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور افتتاحی تقریب کے دوران اسٹیڈیم دنیا بھر سے آنے والے فٹ بال شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
4
ایونٹ میں کل 32 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ فرانس، اسپین، ارجنٹائن اور دفاعی چیمپئن جرمنی کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔