رسائی کے لنکس

افغانستان: حملوں میں 3 نیٹو فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک


افغانستان میں ہفتے کو ہونے والے مختلف حملوں میں چھ غیر ملکیوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں ہفتے کو ہونے والے مختلف حملوں میں چھ غیر ملکیوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق ہفتے کو صوبہ زابل کے دارالحکومت قلات میں گاڑیوں کے ایک قافلے پر کار بم حملے کے نتیجے میں تین نیٹو فوجی اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے۔

حکام کے مطابق قافلہ صوبے کے گورنر محمد اشرف ناصری کا تھا جو اس حملے میں محفوظ رہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک مقامی ڈاکٹر، تین نیٹو فوجی اور دو غیر ملکی شہری شامل ہیں۔

مقامی حکا م نے بتایا ہے کہ گورنر کا قافلہ ایک اسکول کی جانب جارہا ہے جب ایک اسپتال کے نزدیک اسے بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں ایک طالبِ علم اور دو اخباری رپورٹروں سمیت پانچ عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

طالبان کے ایک ترجمان قاری یوسف احمدی نے موبائل پیغام کے ذریعے زابل حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے مشرقی علاقے میں طالبان کے حملے میں امریکی حکومت کے لیے کام کرنے والا ایک امریکی شہری ہلاک ہوگیاہے۔ افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج 'ایساف' کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
XS
SM
MD
LG