فرانس کے شہر لیون میں بم دھماکے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق بم ایک بیکری کے سامنے رکھے گئے بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے قریبی دکانوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فرانسیسی پولیس کے مطابق بیگ رکھنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
تصاویر: فرانس میں بم دھماکہ، 10 افراد زخمی

1
حکام کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ شخص بیکری کے سامنے بیگ رکھ کر فرار ہو گیا تھا جس کے بعد دھماکہ ہوا۔

2
پولیس کے مطابق ملزم سائیکل پر آیا اور بیکری کے سامنے بیگ رکھ کر فرار ہو گیا۔

3
دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں اور کاروباری مراکز کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔

4
دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔