فرانس کے شہر لیون میں بم دھماکے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق بم ایک بیکری کے سامنے رکھے گئے بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے قریبی دکانوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فرانسیسی پولیس کے مطابق بیگ رکھنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
تصاویر: فرانس میں بم دھماکہ، 10 افراد زخمی

5
دھماکے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

6
پولیس حکام کے مطابق بم رکھنے والے مشتبہ شخص کا تعلق یورپ یا شمالی افریقہ سے ہو سکتا ہے۔

7
فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

8
امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں۔