رسائی کے لنکس

سعودی بادشاہ کے لیے ساحل پر سکیورٹی انتظامات سے فرانسیسی نالاں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

توقع ہے کہ فرانس آمد پر شاہ سلمان ایک الگ تھلگ مگر عوامی ساحلی مقام پر واقع اپنے ساحلی مینشن میں کچھ وقت گزارنے کے لیے جائیں گے۔

سعودی فرامانروا شاہ سلمان کے اپنے رویرا مینشن میں ممکنہ قیام کے دوران ساحل کے ایک ٹکڑے پر عوام کے داخلے پر پابندی سے مقامی لوگ نالاں ہیں۔

توقع ہے کہ شاہ سلمان ایک الگ تھلگ مگر عوامی ساحلی مقام پر واقع اپنے ساحلی مینشن میں کچھ وقت گزارنے کے لیے جائیں گے۔

احتجاج کے باوجود علاقے کے افسر فلپ کاسٹانیٹ نے کہا ہے کہ اگر بادشاہ نے وہاں قیام کیا تو ساحل عارضی طور پر عوام کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

علاقے کے سکیورٹی چیف فرانسوا زیویئر لاؤخ نے کہا ہے کہ بادشاہ کی آمد تقریباً یقینی ہے۔

لاؤخ نے پیر کو ٹیلی فون پر بتایا کہ مینشن کے نزدیک بحیرہ روم میں کشتیوں کو جانے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔

گزشتہ ہفتے ناراض عوام نے شاہی دورے سے قبل بغیر اجازت کے کام کو عارضی طور پر رکوا دیا۔ اس کام میں مینشن سے لفٹ کے ذریعے سیدھا ساحل پر اترنے کے لیے ریت پر سیمنٹ کی ایک پٹی بنائی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG