ہر موسم اپنے ساتھ کچھ خاص پکوان اور سوغات لے کر آتا ہے، موسمِ سرما میں سب سے زیادہ شوق سے کھائی جانے والی ڈش مچھلی ہے۔ پاکستان میں ان دنوں سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہری تازہ مچھلی کھانے کا انتخاب کر رہے ہیں۔ سردیاں آتے ہی ملک میں مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ شہری گھروں میں مچھلی پکانے سے زیادہ باہر جا کر کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف شہروں میں مچھلیاں فروخت کرنے والے پوائنٹس اور ریستوران پر لوگوں کا رش ہے۔
پاکستان: مچھلی سے سرد موسم کا مزہ دوبالا

1
پاکستان میں ان دنوں موسم سرد ہے جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہری تازہ مچھلی کھانے کا انتخاب کر رہے ہیں۔

2
مختلف شہروں میں مچھلیاں فروخت کرنے والے پوائنٹس اور ریستوران میں لوگوں کا رش ہے۔

3
شہری گھروں میں مچھلی پکانے سے زیادہ باہر جا کر کھانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

4
راولپنڈی کے ایک ریستوران میں مچھلی تیار کی جا رہی ہے۔