رسائی کے لنکس

فرانسیسی جج نے مقدمے سے پہلے نَوری ایگا کو جیل بھیج دیا


فرانس کےایک جج نےپناماکےسابق ڈکٹیٹرمینوئیل نَوری ایگاکواُس کےخلاف کالےدھن کوجائز کرنےکامقدمہ شروع ہونے تک پیرس کےایک جیل میں بھیج دینےکاحکم دیا ہے۔

اس سےپہلےنوری ایگا کےوکیلوں نےاس دلیل کےساتھ اُس کی فوری طورپررہائى کامطالبہ کیاتھا کہ ایک سابق سربراہِ مملکت کی حیثیت سےوہ اپنےخلاف عدالتی کارروائى سےمامون ہے۔ نوری ایگا کو پیرکےروزامریکہ سےفرانس روانہ کر دیا گیا تھا۔

76 سالہ جنرل، جس نے 1981 سے 1989 تک پناما پر حکومت کی تھی، میامی ریاست فلوریڈا سے ایک پرواز میں منگل کی صبح پیرس پہنچا تھا۔ نوری ایگا نے منشیات کی سمگلنگ اور دوسرے الزامات کے تحت امریکہ کے اسی جنوبی شہر میں 17 سال قید میں گزارے تھے۔

فرانس میں اُس کے خلاف مقدمے کے بارے میں حکام کا دعویٰ ہے کہ نوری ایگا نے 1980 کے عشرے میں پیرس میں کئى مہنگے اپارٹمنٹ خرید کرمنشیات کے منافع کے تقریباً 70 لاکھ ڈالر کے کالے دھن کو جائز رقم میں تبدیل کیا تھا۔ اُسے ان الزامات کے تحت اُس کی غیر حاضری میں سزا سنائى جاچکی تھی ۔ لیکن فرانس کے قانون کے تحت اُسے کسی نئے مقدمے کا حق حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG