رسائی کے لنکس

جی 20 اجلاس: ماسک لگانے سے آنکھوں کا پیچ پہننے تک


صدر بائیڈن اس ہفتے ایک تقریب میں۔
صدر بائیڈن اس ہفتے ایک تقریب میں۔

ویسے تو ماسک یا نقاب پر اعتراض نما بہت سی شاعری ہوتی رہی ہے، صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں" وغیرہ وغیرہ ، لیکن کووڈ کی وبا کے دوران سب ہی نقاب پوش ہوگئے تھے تو اعتراضات بھی ختم ہو گئے۔ اس وقت ایک بار پھر امریکہ میں وہائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگزکے دوران کرونا سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننے پر خاص طور پر بات ہو رہی ہے۔

وجہ اس کی یہ ہے کہ 4 ستمبر کو خاتون اول جل بائیڈن کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تو بائیڈن انتظامیہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

بائیڈن نے اس ہفتے وقفوں کے ساتھ اپنا بھی COVID-19 کا ٹیسٹ کیا جو ہر بار منفی آیا اور اگلے دن سے ہی وہائٹ ہاؤس کی بریفنگز میں پریس سیکریٹری کیرن سے رپورٹرز نے بار بار صدر کے سفر کے عزائم اور بچاؤ کے پروٹوکول کے بارے میں پوچھا، کیونکہ جمعرات کو ان کی بھارت روانگی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ صدر جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی جائیں گے۔ اور یہ کہ بیماری کی علامات صدر کو محسوس نہیں ہو رہی ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ اپنے اس دورے میں صدر ماسک پہنیں گے، اب یہ تو واضح نہیں ہے کہ کوئی اور سربراہ ماسک پہننے والا ہے یا نہیں تاہم جرمنی کے چانسلر اولف شلز کسی حد تک جو بائیڈن کا ساتھ نبھائیں گے۔

شلز ہفتے کے روز جوگنگ کرتے ہوئے گر گئے تھے اور ان کے چہرے پر چوٹیں آئی تھیں۔انہوں نے اپنی آنکھ پر پیچ پہننے کو ترجیح دی اور اس کے ساتھ اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر شئیر کی۔ چونکہ ایسا آئی پیچ عام طور پر بحری قزاقوں سے منسوب ہے اس لئے اس پر صارفین نے بہت سی میمز شئیر کیں جن کا جرمن چانسلر نے خوش دلی سے خیر مقدم کیا۔

اس فورم کی صدارت وزیر اعظم مودی آئندہ ملک کے حوالے کریں گے یعنی برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا اب یہ ذمے داری سنبھالیں گے۔ ان کے ساتھ بھی صحت کے مسائل ہیں اور ستمبر کے آخر تک،ان کی کولہے کی سرجری ہونے کی توقع ہے تاکہ ان کے پرانے femoral pain کا علاج کیا جا سکے۔

آخر میں ایک تصویر 2021 میں کرونا کی وبا کے بعدروم میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس کی۔، جس میں ایک درجن سے زیادہ رہنما روم کے اس فاؤنٹین میں سکےڈال رہے ہیں جہال لوگ منتیں مانتے ہیں۔ اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وبا ختم ہونے کی خوشی میں کسی نے ماسک نہیں پہنا ہے، احتیاطاً بھی نہیں۔

فورم

XS
SM
MD
LG