جرمنی کے شہر ہیم برگ میں دنیا کے 20 بڑی معاشی طاقتوں کی نمائندہ تنظیم 'جی-20' کا سربراہی اجلاس جمعے کو شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس کے موقع پر یورپ بھر سے سرمایہ دارانہ نظام کے ہزاروں مخالفین اور سماجی کارکن احتجاج کے لیے ہیم برگ میں جمع ہیں جہاں ان کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
'جی-20' سربراہ اجلاس کے موقع پر احتجاج
9
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور مرچوں کا اسپرے کیا اور پانی کی بوچھاڑ کی
10
پولیس حکام کے مطابق رات گئے تک جاری رہنے والی جھڑپوں اور مظاہرین کے پتھراؤ سے 75 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں
11
یورپی ٹیلی ویژن چینلز پر نشر کی جانے والی مظاہروں کی ویڈیوز میں گیس ماسک پہنے مظاہرین کو سڑکیں بلاک کرتے اور چھوٹی موٹی چیزوں کو آگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے