جرمنی کے شہر ہیم برگ میں دنیا کے 20 بڑی معاشی طاقتوں کی نمائندہ تنظیم 'جی-20' کا سربراہی اجلاس جمعے کو شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس کے موقع پر یورپ بھر سے سرمایہ دارانہ نظام کے ہزاروں مخالفین اور سماجی کارکن احتجاج کے لیے ہیم برگ میں جمع ہیں جہاں ان کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
'جی-20' سربراہ اجلاس کے موقع پر احتجاج
1
مظاہرین رواں ہفتے کی آغاز سے ہی ہیم برگ پہنچنا شروع ہوگئے تھے جنہوں شہر میں جگہ جگہ اپنے کیمپ قائم کیے ہوئے ہیں
2
جرمن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے یورپ کے مختلف ملکوں سے لگ بھگ ایک لاکھ مظاہرین کی ہیم برگ آمد متوقع ہے
3
ہیم برگ تاریخی طور پر بائیں بازو اور سرمایہ داری مخالف مظاہروں کا مرکز رہا ہے
4
جرمن چانسلر آنگیل مرخیل کا موقف ہے کہ انہوں نے 'جی-20' اجلاس کی میزبانی کے لیے ہیم برگ کا انتخاب اس لیے کیا ہے تاکہ عالمی رہنماؤں کو اختلافِ رائے برداشت کرنے کی جرمن روایت سے آشنا کیا جاسکے