رسائی کے لنکس

غزہ میں بم دھماکہ، 4 اسرائیلی فوجی زخمی


ایک اسرائیلی ٹینک نے غزہ میں نگرانی چوکی کو نشانہ بنایا۔ فائل فوٹو
ایک اسرائیلی ٹینک نے غزہ میں نگرانی چوکی کو نشانہ بنایا۔ فائل فوٹو

ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کی سرحد پر نصب ایک بارودی دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دو فوجی شدید زخمی ہیں۔

کسی گروپ نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی نہیں کیا۔

یہ دھماکہ فلسطین کی اس جنوبی سرحد کے ساتھ ہوا ہے جس پر حماس کا کنٹرول ہے۔

اس کے ردعمل میں اسرائیلی فوج کے ایک ٹینک غزہ کی ایک نگران چوکی پر حملہ کیا۔ تاہم اس حملے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ 2014 کے بعد سے اسرائیلی فوج پر کیے گئےکسی حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

XS
SM
MD
LG