رسائی کے لنکس

logo-print

حناربانی کھر آئندہ ہفتے جرمنی کا دورہ کریں گی


وزیر خارجہ حنا ربانی کھر

وزرائے خارجہ سطح کے مذاکرات میں پاکستان جرمن اسٹریٹیجک مذاکرات کا لائحہ عمل بھی وضع کیا جائے گا جس کے تحت دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کا طریقہ کار طے ہو گا۔

پاکستان کی وزیر خارجہ اپنے جرمن ہم منصب کی دعوت پر تین ستمبر سے جرمنی کا دورہ کریں گی۔

دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ حنا ربانی کھر جرمن وزیر خارجہ سے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اُمور اور بین الاقوامی صورت حال پر بات چیت کریں گی۔

وزرائے خارجہ سطح کے مذاکرات میں پاکستان جرمن اسٹریٹیجک مذاکرات کا لائحہ عمل بھی وضع کیا جائے گا جس کے تحت دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کا طریقہ کار طے ہو گا۔

حنا ربانی کھر اپنے قیام کے دوران جرمن وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ وہاں آباد پاکستانیوں سے بھی ملاتیں کریں گی۔

یورپی ممالک میں جرمنی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور 70 ہزار پاکستانی وہاں آباد ہیں۔
XS
SM
MD
LG